ماں بہن اگر مہنگائی کی بات کرے تو اس کی چادریں اورعزت نوچ لو ، کیا یہ عمران خان کی مدینہ کی ریاست ہے ؟ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا


اسلام آباد(نیوزڈیسک)کیا یہ ریاست مدینہ ہے ؟ جہاں عورتوں پر حملے کیے جارہے ہیں،چادریں نوچی جاری ہیں ،عمران خان وزیراعظم نہیں بلکہ غنڈے ہیں ،آپ نے خود دیکھا کہ کس طرح ان کے غنڈوں نے ہم پر حملہ کیا ،یہ وزیراعظم بدمعاش ہے ۔اسی غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے یہ اعتماد کا ووٹ لینا چاہتے ۔یہ بات مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے ،گالیاں اور کپڑے کھینچنے کے بعد شاہد خاقان عباسی اور

مصدق ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک بھر کے عوام نے دیکھا کہ کس طرح عمران خان کے غنڈوں اور بدمعاشوں نے ہم پر حملہ کیا ، یہ حملہ عمران خان کی جانب سے کرایا گیا اور اس کے ذمہ داری عمران خان ہیں ،آج ان کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں اور اپوزیشن کی پریس کانفرنس اس جعلی ، بدمعاش اور غنڈے سے برداشت نہیں ہوتی ۔یہاں خواتین کے اوپر اور ممبران پارلیمنٹ کوتھپڑ مارے گئے ۔کہاں گئے وزیرداخلہ جو کہتے تھے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دوں گا ،اب کہاں ہیں ان کی سکیورٹی؟۔مصدق ملک نے کہاکہ یہ وہ مدینہ کی ریاست ہے جہاں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے ، یہ وہ ریاست ہے جس کا ذکر عمران خان کرتا ہے آج کیمروں کے سامنے اکیلی کھڑی مریم اورنگزیب پر غنڈوں نے حملہ کیا اور انہیں گالیاں نکالیں،کیا یہ مدینہ کی ریاست ہے جہاں مائوں اور بہنوں کی عزت محفوظ نہیں ہے ؟ کیا صرف عمران خان کی مائیں بہنیں عزت دار ہیں ؟ اگر کوئی ماں بہن مہنگائی کی بات کرے تو اس کی چادریں اورعزت نوچ لو ، کیا یہ عمران خان کی مدینہ کی ریاست ہے ؟انہوں نے کہاکہ پانچ لوگوں کے سامنے 500 کا مجمع کہاں گیا ،اب یہ عمران خان کے غنڈے دم دبا کر بھا گ گئے ۔مدینہ کی ریاست

کی پولیس اب آئی جب بہنوں کے سروں سے چادریں کھینچ دی گئیں، وہ وزیرداخلہ کہاں ہے جو کہتا ہے کہ میں ’’پر‘‘ نہیں مارنے دوں گا ، آج یہاں پر پارلیمنٹ لاجز کے سامنے پولیس کیوں نہیں تھی ؟ ۔یہ غنڈہ ، بدمعاش اور بے غیرت وزیراعظم ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہے ،میدان حاضر ہے اور اب کوئی قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں،اب جس میں ہمت ہے یہاں آجائے کیمرے کے سامنے آجائے ، میں بھاگنے والا نہیں ہوں یہیںکھڑا ہوں اور اگر عمران خان کے غنڈوں میں ہمت ہے تو اب آئیں۔ہم عمران نیازی نہیں ہے جو ان غنڈوں کے پیچھے چھپیں گے ،پی ٹی آئی کے غنڈے آئیں اگر واپس ایمبولینس میں نہ گئے تو میرا نام بدل دینا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us