صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ


کوئٹہ(نیو زڈیسک) کوئٹہ میں ایک بار پھر تخریبی کارروائیاں ہونے لگی، رات گئے ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ریمورٹ کنٹرول دھماکا سبی کے علاقے تندوری میں ہوا، جہاں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے

نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ڈپٹی کمشنر سبی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق وزخمی ہونے والے تمام افراد مزدور تھے، جاں بحق ہونے والے چار افراد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ اور سبی میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں پر بم دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوئے تھے جب کہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے

کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر کمشنر آفس کے سامنے اور لونی روڈ چونگی کے قریب کئے گئے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us