جسے چوری بری لگتی ہے وہ کروڑوں روپے لے کر سینیٹ کے ٹکٹ کیوں جاری کرتا ہے وزیر اعظم کے خطاب پر مفتاح اسماعیل کا ردعمل سامنے آگیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اورمسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل کہتے ہیںکہ جسے چوری بری لگتی ہے وہ کروڑوںروپے لے کر سینیٹ کے ٹکٹ جاری نہ کرے۔وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے نہیں ان کے اپنے ارکان نے انہیں ہروایا ہے، عمران

خان نے کہا تھا کہ اگر نہیں جیتیں گے تو اسمبلی تحلیل کردیں گے، جس کو چوری بری لگتی ہے وہ کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ نہ دے، ایمانداری سے اعتماد کا ووٹ چاہتے ہیں تو صدر سے آرڈیننس کرائیں۔انہوں نے کہا کہ جتنی مہنگائی ، بیروزگاری اور غربت اب ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی،انہوں نے 132 ارب روپے میں بی آر ٹی بنائی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us