ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم نگری کے ماضی کے ہیرو سنیل شیٹی ایک نامعلوم فلم پروڈکشن کمپنی کے خلاف تھانے پہنچ گئے اور درخواست دے ڈالی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سنیل شیٹی کا ایک مبینہ جعلی پوسٹر لگائے جانے کے بعد پیش آیا۔ انا کہلانے والے سنیل شیٹی کہتے ہیں کہ ان کا ایک جعلی پوسٹر بنا کر چلایا جا رہا ہے۔
انھوںنے ایسی کوئی فلم نہیں کی۔نہیں معلوم یہ فلم کس کی ہے اوراس میں کون کام کررہا ہے۔ انھوںنے کہاکہ ان کا نام استعمال کرکے پیسہ اورشہرت سمیٹنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ اقدام سراسر دھوکے پر مبنی ہے۔