حفیظ شیخ کے ہارتے ہی سٹاک مارکیٹ منہ کے بل آن گری سینکڑو ں ارب کا نیا جھٹکا، معیشت کےلئے بری خبر


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی شکست سے سٹاک مارکیٹ پر شدید منفی اثر پڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔حفیظ شیخ کی سینٹ الیکشن میں شکست اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گرا گئی۔آج کاروبار کے دوران

ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 1072 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 88 رہا۔البتہ کاروبار کا اختتام 882 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 278 پر ہوا۔ بازار حصص میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 122 ارب روپے رہی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us