میں اس لئے کہتا تھا اوپن بیلٹ ہونا چاہیے 40سال سے سینیٹ الیکشن میںپیسہ چلا رہا ہے مجھے سب کے نام معلوم ہیں اسلام آباد میں شکست کے بعد وزیر اعظم قوم کے سامنے بول پڑے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ الیکشن پر قوم سے بات کرنا چاہتاہوں ، پتہ تھا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلے گا، مجھے سب لوگوں کے نام پتہ ہیں۔ 40سال سے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے۔ اس بارے میں قوم کو سمجھانا بہت ضروری ہے۔ چھ سال پہلے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اس وقت کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی۔ سینیٹ میں ملک کی

لیڈرشپ آتی ہے۔ یہ کیسا مذاق ہورہا ہے کہ سینیٹر پیسے دے کر منتخب ہوجاتا ہے۔ چھ سال پہلے جمہوری اقدار کےلئے جدو جہد کی۔2018کے سینیٹ الیکشن میں ہمارے 20لوگ بکے ہم نے ان کو نکالا۔ اہل سینیٹر رشوت دے کر سینیٹر بن رہا ہے یہ کون سی جمہوریت ہے۔میں اسی لیے کہتا تھا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) دونوںنے میثاق جمہوریت میں لکھا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے۔ لیکن پھر دونوں جماعتیں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئیں۔ہم نے پارلیمنٹ میں اوپن بیلٹ کا بل پیش کیا۔جب سے حکومت آئی ہے کرپٹ لوگ خوفزدہ ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us