وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کرینگے،کیا بڑا اعلان ہونیوالا ہے ؟ اہم خبرآگئی


اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے سات بجے قوم سے خطاب میں سیاسی صورحال پر اعتماد میں لیں گےوزیراعظم قوم سے خطاب میں اوپن بیلٹ سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کریں گےسینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی

فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مطالبہ ہے کہ انتخابات شفاف ہونے چاہئیں اور اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ ان کی اخلاقی جرات کا ثبوت ہے، ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارا جو حصہ تھا وہ ہمیں ملا ہے، ہم کے پی میں اور پاکستان میں سب سے بڑی پارٹی بن گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اخلاقیات کی سیاست کرتے ہیں، مفادات کی سیاست نہیں کرتے، ہم اصولوں پر اور اپوزیشن مفادات پر سیاست کرتے ہیں، یہی اصل فرق ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us