سینیٹ انتخابات میں شکست ،خاتون رکن قومی اسمبلی وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں، ووٹنگ کے دوران نقل و حرکت مشکوک ،نام بارے پتہ چل گیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید وفروخت کے معاملے پر پی ٹی آئی ایم این اےغلام بی بی بھروانہ وزیراعظم کے ریڈارپر آگئیں ، غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کےانتخابات

میں شکست کے بعد رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ وزیر اعظم کے ریڈار پر آگئیں، ذرائع کا کہنا ہے ووٹنگ کے دوران غلام بی بی بھروانہ کی نقل و حرکت مشکوک تھی۔دوسری جانب غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا گیلانی کوووٹ نہیں دیا، اگر ووٹ دیتی توعلی الاعلان دیتی، کسی سے ڈرنے والی نہیں۔یاد

رہے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us