ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ،کتنا مہنگا ہوگیا ؟پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 22 پیسے بڑھ گیا، سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کا 22 پیسے اضافے کے ساتھ 157 روپے 35 پیسے کے ریٹ پر لین دین ہوا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 603 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 557 پوائنٹس کی سطح پر

آگیا۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی تھی جس کے بعد قیمت 157 روپے 85 پیسے سے گر کر 157 روپے 13 پیسے ہو گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا جس کے دوران 100 انڈیکس میں 196.51 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us