پی ایس ایل ملتوی ،وجہ کیابنی ؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبرآگئی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان سپر لیگ پر کورونا کے سائے منڈلانے لگے۔ پی ایس ایل کے باقی میچز  کو ملتوی  کردیا گیا ہے۔۔ اس حوالے سے پی سی بی حکام اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا۔پی ایس ایل میں اب تک کورونا کے 7 کیسز مثبت آچکے ہیں ۔جس کے بعد پی ایس ایل کے باقی میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔تین

کھلاڑیوں کے گزشتہ روز کیس مثبت آئے جبکہ چار تین دن پہلے مثبت آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کو بھی ہوٹل چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ وسیم اکرم آج کسی بھی وقت ہوٹل چھوڑ سکتے ہیں ۔ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ کیونکہ آپ ذیابیطس کے مریض ہیں لہٰذا آپ کے لیے بہتر ہے کہ آپ ہوٹل چھوڑ دیںادھر پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین نے پی ایس ایل  6 سے دستبرداری کا فیصلہ  کیا ہے۔  آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر ڈین کرسٹین دبئی روانہ  ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ٹیموں سے شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل چھوڑ کر اپنے ملک واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us