پارٹی سے غداری۔۔ تحریک انصاف نے اپنے ارکان سے خلاف بڑ ایکشن لےلیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اپنے دو ارکان اسمبلی کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کیا ہے۔پی ٹی آئی نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2 ارکان سندھ اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ

اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار شر کو 7 روز میں جواب جمع کروانے کا کہا ہے۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلم ابڑو اور شہریار شر نے سیف اللہ ابڑو کو ووٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل جب پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان سندھ اسمبلی آئے تو پی ٹی آئی کے دیگر ارکان نے اپنے باغی ساتھیوں پر دھاوا بول دیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us