لاکھوں دلوںکی دھڑکن معروف بھارتی گلوکارہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع


اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین گلوکارہ شریا گھوشال کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔اس حوالے سے شریا گھوشال نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ایک بڑی خوشخبری سُنائی۔شریا گھوشال نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بہت جلد ہمارے ہاں ننھا مہمان آنے والا ہے۔‘گلوکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور میرے

شوہر آپ سب کے ساتھ اس خبر کو شیئر کرنے پر بےحد خوش ہیںاُنہوں نے مزید لکھا کہ ’زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے ہمیں آپ سب کے پیار اور دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘دوسری جانب شریا گھوشال کے شوہر نے بھی انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں شریا کے ساتھ ہماری زندگی کے اس نئے باب کی شروعات کا انتظار نہیں کرسکتااُنہوں نے اپنی زندگی کی اس بڑی خوشخبری پر بےحد خوشی کا اظہار بھی کیا۔شریا گھوشال اور اُن کے شوہر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد دُنیا بھر میں موجود اُن کے مداح اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ کانوں میں رس

گھولتی شریا کی مدھر آواز سننے والوں کو مدہوش کر دیتی ہےبلاک بسٹر بالی ووڈ فلم عاشقی ٹو کی کامیابی کا سہرا بھی اس سریلی ملکہ کے ہی سر سجتا ہے۔ لاتعداد بالی وڈ فلموں میں گنگنانے والی شریا کئی ایوارڈز اپنی گیلری میں سجائے بیٹھی ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us