یہ وہی یوسف رضاگیلانی ہیں جن کی شیری رحمان کے ساتھ ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے یہ جب وزیر اعظم تھے تو انھوں نے سیلاب متاثرین کے لئے بھجوایاگیا ہار اپنی بیوی کو پہنا دیا تھا موجودہ حکومت سے تنگ لوگ ماضی کے کرتوتوں سے بھی بے زار ہیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن کی اسلا م آباد کی نشست پر پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو 164کےمقابلے میں 169ووٹوں سے شکست دے ڈالی ہے۔ سات ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کو بہت بڑا سیاسی اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ادھر پی ڈی ایم کےرہنما بھی اسے

چھینے گئے عوامی مینڈیٹ کی بحالی ، پارلیمان کا وقار ، جمہوریت کی فتح ، ووٹ کی آزادی اور نہ جانے کیا کیا کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں لیکن2018کے سینیٹ الیکشن کی ویڈیوز، گزشتہ رات کی علی حیدر گیلانی کی ویڈیو، اسی طرح کئی اور شخصیات کی لیک ہونے والی ، ویڈیو ز ، آڈیوز اور واٹس ایپ چیٹ کو دیکھتے ہوئے عوام میں سینیٹ الیکشن کو لے کر قدرے مایوسی پائی جا تی ہے۔ دوسری جانب عوام گیارہ اپوزیشن جماعتوں کے بارے میں بھی کچھ زیادہ امیدافزا رائے نہیں رکھتے کیونکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ وہی سیاسی جماعتیں ہیں جنھوںنے موجود ہ حکومت سے پہلے کئی دہائیوں تک جمہوریت ، حقوق، پارلیمان اور ووٹ کے تقدس کے نام پر انھیں بے وقوف بنائے رکھا۔پھر پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت کےبارے میں لوگوں کی رائے عامہ بھی اتنی اچھی نہیں ہے۔ خود یوسف رضا گیلانی کا اپنا امیج اتنا اچھا نہیں ہے۔ ایک شہری نے یہ تک کہا کہ یوٹیوب پر یوسف رضا گیلانی اور شیری رحمان کی ویڈیو سب کو نظر آرہی ہے خود جا کر دیکھ لیں۔ اسی طرح ایک شخص نے یہ بھی کہا کہ 2010کے سیلاب میں ترک خاتون اول نے متاثرین کےلئے اپنے گلے سے ہار اتار کر بھجوادیا جو یوسف رضاگیلانی نے اپنی اہلیہ کے گلے میں پہنا دیا تھا چنانچہ موجودہ حکومت

کی نالائقی اور مہنگائی سے تنگ عوام کو اب کوئی بھی نئی امید نہیں۔ سیاست ایک ایسا موضوع ہے جس پر کوئی بھی بات کرنا پسند نہیں کرتا ۔ اب کوئی جیتے یا ہارےکسی کو کوئی سروکار نہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us