نادیہ خان کے شوہر فیصل نےشادی سے پہلے بچوں کے سامنے ہی کیا کیا تھا خاتون اینکر نے حیران کردینے والا انکشاف کردیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی اینکر نادیہ خان چند ہی ہفتے قبل دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں ۔ اور اب انھوںنے اپنی شادی کےحوالے سے کچھ اہم انکشافات کیےہیں۔انھوںنے بتایا کہ ان کے خاوند فیصل ممتاز نے انھیں ان کے بچوں کے سامنے ہی پروپوز کیا تھا۔نادیہ خان نے کہا کہ لوگ مجھ سے سوال کررہےتھے کہ آپ کے

پہلے سے بچے تھے تو آپ نے کیان کو کیوں گود لیا؟ لیکن میں ان لوگوں کو یہ کہنا چاہوں گی میں آپ کو جواب دینے کی پابند نہیں، بس اتنا کہنا چاہوں گی کہ جب میں نے کیان کو گود لیا تو وہ صرف 20 دن کا تھا لیکن اس نے جب بولنا شروع کیا تو سب سے پہلا لفظ جو بولا تھا وہ پاپا تھا۔نادیہ نےکہا کہ میں نے اسے جواب دیا کہ بیٹا پاپا نہیں ہیں لیکن مذاق میں کہا کہ بیسٹ پاپا لے کر آئیں گے جب کہ ایک دن مجھے اذان نے کہا ماما میں چاہتا ہوں آپ کی شادی ہوجائے۔ادکارہ نے مزید بتایا کہ فیصل نے مجھے بچوں کے سامنے پروپوز کیا، انہوں نے بچوں سے پوچھا کہ آپ بتائیں، ہم شادی کرنا چاہتے ہیں اور پھر انہوں نے مجھے انگوٹھی پہنائی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us