عمران خان اور زرتاج گل وزیر کا ووٹ بھی مسترد ہوا تھا اور کس کس کا ووٹ ضائع ہوا، سینیٹ الیکشن کے بارے انکشاف ہوگیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور زرتاج گل وزیر کا ووٹ بھی مسترد ہواہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا

تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے جبکہ شہریارآفریدی اورزرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا۔انہوں نے کہا کہ مسترد ووٹوں پر اوور رائٹنگ کی ہوئی تھی۔
ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us