تحریک انصاف کی حکومت ختم ہورہی ہے؟اہم ترین پارٹی کے سربراہ نے بڑ ا دعویٰ کر دیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے اپنے ارکان اتنے ہی خفا ہیں جتنے عوام خفا ہیں جب کہ وہ ہار رہے ہیں اور ان کی حکومت جا رہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے، ہم نے دکھا دیا ان کے اپنے ارکان حکومت سے

خوفزدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے اور ہم مل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے۔چیئرمین پی پی کاکہنا تھا کہ سینیٹ میں اگر ہم ایک ووٹ بھی زیادہ لیتے ہیں وہ بھی بونس ہو گا، ہمارے امیدوار کو نا اہل کرانے کی کوشش کی گئی، انہیں آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا لیکن وہ حکومت پریشان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اپنے ارکان اتنے ہی خفا ہیں جتنے عوام خفا ہیں، وہ ہار رہے ہیں اور ان کی حکومت جا رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us