سینیٹ انتخابات،گیم ایک ووٹ پرآکرلٹک گئی ،وہ کونسارکن اسمبلی ہے جس نے ابھی تک ووٹ نہیں ڈالااوراس کے لیے پانچ بجے تک انتظارکیاجائیگا،جان کردنگ رہ جائیں گے


اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ انتخابات کے دوران ایوان کے کل ممبران341 میں سے 340 اراکین نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرلیا جبکہ ایک ووٹ تاحال نہیں ڈالا جاسکے ۔

اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے ممبر اسمبلی عبدالاکبرچترالی اسمبلی میں موجود نہ ہونے کے باعث ابھی تک اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے ۔ریٹرننگ افسر نے اعلان کیا کہ 341ممبران سے 340 نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے جبکہ ایک ممبر رہ گیا ہے اور ہم ایک ووٹ کیلئے پولنگ کے اختتامی وقت تک انتظار کریں گے اور معزز ممبر کو ان کا ووٹ کا حق استعمال کرنے دینے کیلئے بیٹھے رہیں گے جب تک پولنگ کا وقت ختم نہیں ہوجاتا ۔اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے ممبر عبدالاکبرچترالی ایوان میں موجود نہ ہیں جس پر معلوم ہوا ہے کہ ان کا ووٹ ابھی کاسٹ نہیں ہوا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us