سلام آباد(نیوزڈیسک)فردوس عاشق اعوان کی سینیٹ الیکشن کے دوران اسمبلی آمد،عبدالحفیظ شیخ کا ہاتھ تھام لیا ،ایڈوانس میں ہی مبارکباد دے ڈالی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سینیٹ الیکشن کے دوران اچانک اسمبلی پہنچ گئیں اور حکومتی امید وار عبدالحفیظ شیخ سمیت دیگر رہنمائوں سے کھلی
گپ شپ کرتی رہیں اس دوران فردوس عاشق اعوان نے حفیظ شیخ کا ہاتھ بھی تھامے رکھا اور ساتھ میں گپیں بھی مارتیں رہیں۔فردوس عاشق اعوان نے حفیظ شیخ کو ایڈوانس میں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میری اسلام آباد سے سینیٹ نشست کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کیلئے نیک خواہشا…
اسلام آباد سے سینیٹ نشست کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کیلئے نیک خواہشات؛ تباہ حال معیشت کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں عبدالحفیظ شیخ نے اہم کردار ادا کیا۔ انشاءاللہ حفیظ شیخ آج کے معرکے میں کامیابی اپنے نام کرکے جعلساز لٹیروں کو چلتا کرینگے۔ pic.twitter.com/cy7U4XbsId
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 3, 2021