آپ ایم این اے بن گئے آپ کوووٹ ڈالنانہیں آیا،ووٹ ضائع ہونے پروزیراعظم شہریارآفریدی پربرہم،شہریارآفریدی حفیظ شیخ کوووٹ نہیں دیناچاہتے تھے اس لیے جان بوجھ کرضائع کیا،بڑادعویٰ کردریاگیا


اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان ووٹ ضائع ہونے پر شہریارآفریدی پربرس پڑے اور کہاکہ ’’آپ رکن قومی اسمبلی ہیںاورووٹ کیسے ڈالا جاتا ہے یہ تک آپ کونہیں پتہ‘‘؟تفصیلات کے مطابق حکومتی رکن شہریارآفریدی ووٹ ڈالنے کا طریقہ بھول گئے اور بیلٹ پیپر کو دستخط کرکے ضائع کردیا جس کے باعث ان کا ووٹ ضائع ہونے کا امکان ہے ۔

شہریارآفریدی نے وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر سے مکالمہ کیا کہ آپ ایم این بنے گئے ہیں اور آپ کو ابھی تک ووٹ ڈالنا نہیں آیا ؟دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ شہریار آفریدی عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے جس کے باعث انہوں نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیا اور پھر خودجاکر وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ میرا ووٹ ضائع ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے متعدد اراکین حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us