دوپرانے ساتھیوں یوسف رضاگیلانی اورحفیظ شیخ کی قومی اسمبلی میں ملاقات،کیاکرتے رہے؟جانیں گے تودنگ رہ جائیں گے


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ انتخابات پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے پر سب کی نظریں ہیں۔۔ایوان بالا میں سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچے،اس موقع پر ان کی ملاقات حفیظ شیخ سے ہوئی۔دونوں کے مابین خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی اور کافی دیر تک آپس میں خوش گپیاں کرتے رہے۔پی

ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ نے ہاتھ جوڑ کر یوسف رضا گیلانی کو سلام کیا،دونوں کے مابین خوشگوار انداز میں ملاقات ہوئی۔یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم سینیٹ انتخابات جیت چکے ہیں۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہیں ملیں گے،علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق یوسف رضا گیلانی نے جواب دیا کہ یہ ایک پلانٹڈ ویڈیو ہے۔یوسف رضا گیلانی نااہلی کے بعد آج پہلی بار ایوان میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر ان کی حفیظ شیخ سے ملاقات بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر

پولنگ جاری ہے۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ جبکہ پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اسلام آباد خاتون کی نشست پر ن لیگ کی فرزانہ کوثر اور تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد آمنے سامنے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us