سینیٹ انتخابات،وزیراعظم نے قومی اسمبلی پہنچتے ہی ایساکام شروع کردیاکہ اپوزیشن سمیت ہرکوئی حیران رہ گیا


اسلام آباد(نیوزدیسک)وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی پہنچ گئے ،آمد پر حکومتی اراکین کی جانب سے ڈیسک بجا کر استقبال کیا گیا ،ووٹ بھی کاسٹ کردیا۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی پہنچے جہاں پر حکومتی اراکین کی جانب سے ان کا ڈیسک بجا کر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔وزیراعظم نے سینٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

اور حکومتی اراکین میں گھل مل گئے اور ان سے سلام دعا کی ۔وزیراعظم قومی اسمبلی میں تصویریں اورسیلفیاں بنواتےرہے۔ قبل ازیں وزیراعظم سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں گئےجہاں ان سے حکومتی اراکین نے ملاقاتیں بھی کیں اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گفت و شنید ہوتی رہی ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us