پی ایس ایل 6۔۔۔ آج کتنے میچ کھیلے جائینگے ؟ کونسی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ؟ کرکٹ شائقین کیلئے شاندار خبر آگئی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں آج دوپہر سے لے کر رات تک پی ایس ایل فیور عروج پر رہے گا کیونکہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان دوپہر 2 بجے ہو گا جبکہ دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین شام سات بجے کھیلا جائے گا۔اس سیزن میں اب تک تمام ٹیمیں 4 ،4 میچز کھیل چکی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچ جیتے اور ایک میں اسے شکست ہوئی۔

کراچی کنگز کو دو میچز میں کامیابی اور دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملتان سلطانز نے ایک میچ جیتا اور 3 ہار چکی ہے جبکہ کوئٹہ اب تک ایونٹ میں جیت کا مزہ چکھنے سے محروم ہے۔دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پشاور زلمی پہلے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے، کراچی کنگز چوتھے، ملتان سلطانز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آخری نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد

یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us