یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیے جانے کے امکانات


سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کےرہنما اورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی کی ویڈیو کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوںنے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دے ڈالی ہے۔ درخواست گزار رہنمائوں فرخ حبیب اورشوزب کنول نےکہا ہے کہ ساری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن آف پاکستان پر لگی ہیں۔ ان

کا کہناتھاکہ کس قانون کے تحت علی حیدر گیلانی ضمیروں کے سودا گر بن گئے ہیں۔ انھوںنے کہا کہ یوسف رضا گیلنای کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو کے پاس یوسف رضا گیلانی کے پاس کوئی بھی اخلاقی جواز باقی نہیں رہ گیا۔ جبکہ اس ویڈیو کے بعد پریس کانفرنس کر کے اعتراف جرم کیا گیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آر آئی آربرانچ کھلی ہے اوروہاں اہم افسران موجود ہیں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم 24گھنٹے کا کام کررہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق معاملے کی تحقیقات میرٹ پر ہوں گی۔سیاسی مبصرین کے مطابق ویڈیو کرپشن اورووٹنگ نظام میں بددیانتی کا ایک ٹھوس ثبوت ہے۔اور پھر پریس کانفرنس میں یہ اعتراف کہ ووٹ ضائع کرنے کی ترغیب گئی ایک اقبال جرم ہے جس کے بعد یوسف رضا گیلانی نااہل قرار دیے جا سکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us