یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ علی حیدر گیلانی


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔تفصیلات کے مطابق علی حیدر گیلانی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا پہلا الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں، ویڈیو میری ہی ہے لیکن

میں دوستوں سے گفتگو کررہا ہوں، ہمارے ممبران تو ہمیں ہی ووٹ دیں گے، حکومتی ارکان سے ہی ووٹ مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست تھے جنہوں نے مجھے بلایا ان سے ملاقات کے لیے گیا تھا، دوبارہ ملاقات کے لیے بلائیں گے تو دوبارہ بھی جاؤں گا، امیدوار کا بیٹا ہوں ووٹ مانگنا میرا حق ہے، ووٹ مانگنے ابھی پریس کانفرنس کے بعد دوبارہ جاؤں گا۔علی حیدر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگنا ہے اور ہمیشہ ضمیر کا ہی ووٹ مانگتے ہیں، ایک دو نہیں زیادہ لوگ تھے جو ابھی نہیں بتا سکتا، پی ٹی آئی کے دوست تھے جو کہہ رہے تھے ہم حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، میں نے کہا آپ ووٹ ضائع کردیں نہ ہمیں جائے گا نہ

انہیں جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us