پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ بلاول بھٹو


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کی بالادستی ہے،3سال سے حکومت مسائل حل نہیں کرسکی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جدوجہدسےعمران خان پریشان ہیں تحریک

انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن میں کہیں پیسہ استعمال ہورہا ہے تو حکومت کررہی ہے ۔ ہم ہر ممبر پر زور دے رہے ہیں
وہ اپنی ضمیر کے مطابق ووٹ دیں کیونکہ ہمارا مقصد ائین اور قانون کی بالادستی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں ووٹ کو عزت ملے ۔ اس موقع پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے متفقہ سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج ہماری فتح ہوئی میں نے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آج ارکان 50 کروڑ روپے کی فنڈز جاری کررہی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us