سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے اور سینیٹ

ووٹ کا سودا کرنے کی
لیک ہونے والی ویڈیو میں موجود تین اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں تحریک انصاف کے چار اراکین قومی اسمبلی ہیں جن میں سے تین کو پہچان لیا جبکہ چوتھے کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ’یہ ضمیر کے سودا گر ہیں انہیں کچھ نہیں ملے گا،

سینیٹ ووٹ کا سودا کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us