کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل چھ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اسلام آباد یونائیٹڈکو میچ جیتنے کے لئے 157 رنز کا ہدف دیاہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر156 رنز بنائے۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے
ہوئے 54رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز31رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے۔اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کوئٹہ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ۔