یہ دیکھو، ایسے ووٹ ضائع کرنا ہے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کن کن شخصیات کو طریقہ بتا رہے ہیں سینیٹ الیکشن سے چند گھنٹے پہلے ویڈیو منظر عام پرآگئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کل سینیٹ الیکشن ہیں۔ اورسب کی نظریں اسلام آباد کی سیٹ پر ہیں جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ مد مقابل ہوں گے۔اب یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں وہ سامنے موجود کچھ لوگوں کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔ویڈیو میں علی حیدر گیلانی

Advertisement

مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جبکہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ نمبرز یاد رکھنا ہے۔خیال رہے کہ یہ ویڈیو حکمران جماعت تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ان کے سرکردہ افراد کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us