پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں جو کچھ ہوامریم نواز یہ نہیں چاہتی تھیں انھیں کس شخصیت نے اس بات کےلیے آمادہ کیا، حیران کن انکشاف


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انھیں عشائیے میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم مریم نواز نے اپنی نواسی کی سالگرہ کی تیاریوں کا کہہ کر شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنی چھوٹی بیٹی کی سالگرہ کی وجہ سے مصروف ہیں۔خیال

رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی کیلئے عشائیہ دیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں سینیٹ کا الیکشن چاہتی تھیں لیکن پارٹی کے سینیئر ارکان کی تجویز پر نواز شریف نے بلامقابلہ کا فیصلہ دیا۔گزشتہ دنوں مریم نواز نے میڈیاسے گفتگو میں بھی کہا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کا جواب نہیں دینا چاہتی۔واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں سینیٹ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے 5، 5 اور مسلم لیگ (ق) کا ایک رکن منتخب ہوا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us