آمدن سے زائد اثاثے کیس:سابق وزیردفاع خواجہ آصف بارے بڑی خبرآگئی


لاہور(نیوزڈیسک)آمدن سے زائد اثاثے کیس میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس روز کی توسیع ،احتساب عدالت نے نیب کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ(ن )کے رہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے کیس کی سماعت ہوئی ، جیل حکام نے خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے آمدن سے زیادہ اثاثوں کی سماعت کی دوران سماعت خواجہ آصف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی،

عدالت میں خواجہ آصف کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نیب حکام کو جلد تفتش مکمل کرکے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے۔جس پر عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب حکام کو جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کردی ۔پیشی کے بعد پولیس اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔ ن لیگی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید گالم گلوچ کی۔واضح رہے نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو آمدن سے زائد

اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری احسن اقبال کے گھر سے عمل میں لائی گئی تھی۔خیال رہے کہ خواجہ آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر ہیں اور وہ سابق وزیر خارجہ بھی رہے ہیں، خواجہ آصف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سیالکوٹ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us