یوٹرن یاکچھ اور؟ایم کیوایم کاایسااقدام جس سے پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں پریشان ہوگئیں


اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ،سینیٹ الیکشن کا معرکہ متحد ہو کر لڑنے پر اتفاق ،وزیراعظم کی درخواست پر خالد مقبول صدیقی نے عبدالحفیظ شیخ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم (پاکستان) کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ ایم کیو ایم کے وفد نے اپنے تحفظات اور مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرانے کی یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت ہماری تمام اتحادی جماعتیں ہمارے لئے اہم ہیں اور ہم اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے وفد سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ عبدالحفیظ شیخ کو دینے کی درخواست بھی کی جس پر وفد نے وزیراعظم کو سینیٹ الیکشن میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردا ر عثمان بزدار اور عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ انتخابات میں جیتنے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہی ہیںاس لئے میں شفاف انتخابات کیلئے اوپن ووٹنگ کا حامی ہوں ، ہمارے اراکین کو خط لکھے جارہے ہیں مگر ہم سب متحد ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ کرپٹ ٹولہ یہاں آبیٹھا ہے ان کی کرپشن کی داستانیں عوام نے سن رکھی ہیں ،پنجاب میں افہام و تفہیم کیساتھ سینیٹ کا معاملہ حل کرلیا گیا جو خوش آئند بات ہے ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جتنا مرضی پیسے پھینکے اور لالچ دے مگر سینیٹ الیکشن کا معرکہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us