سینیٹ الیکشن :الیکشن کمیشن کاایسااعلان جس سے حکومت سمیت اپوزیشن ارکان بھی حیران رہ گئے


اسلام آبادنیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ الیکشن کرانے اعلان کردیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ وقت کم ہونے کے باعث آئین کے مطابق پرانے طریقے کار کے تحت سینیٹ الیکشن کرائے جائیں گےاور خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ووٹنگ ہوگی ۔تفصیلات مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کی رائے پر مشاورت کی گئی اور سینیٹ انتخابات ہر صورت شفاف طریقے سے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ابھی تک سپریم کورٹ کی تفصیلی رائے موصول نہیں ہوئی تاہم سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ وقت کم ہونے کے باعث موجودہ سینیٹ انتخابات پرانے طریقہ کار کے تحت ہوں گےاورانتخابات خفیہ ووٹنگ کے تحت ہی ہوں گے ، بیلٹ پیپرز بھی ماضی کی طرح کے ہوں گے ،انتخابات کو شفاف بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اورسینیٹ انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ سینیٹ کے امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانے کا وقت آج ختم ہو چکا ہے اور اگر کسی جماعت نے آج انتخابی مہم چلائی تو اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔

خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن کے متعلق صدراتی ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ کرپٹ پریکٹسز کو روکے۔الیکشن کمیشن آئین کے تحت صاف وشفاف اورمنصفانہ انتخابات کرانے کا پابند ہے۔ ملک کے تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کے پابند ہیں۔سینیٹ انتخابات صاف شفاف کرانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیار ہے کہ الیکشن کے معاملات میں قانون سازی کرے۔عدالت نے کہا کہ ووٹ کے خفیہ ہونے پر آئیڈیل انداز میں کبھی عمل نہیں کیا گیا۔ خفیہ ووٹنگ کے عمل کو انتخابی ضروریات کے مطابق ٹیمپر کیا جاتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us