سینیٹ انتخابات،حکمراں جماعت کوبڑاجھٹکا دواہم ترین ارکان ناراض،ووٹ دینے سے بھی انکارکردیا


کوئٹہ (ویب ڈیسک)سینیٹ انتخابات کے حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں کے اندرونی اختلافات برقرارہیں،پی ٹی آئی کے یارمحمدرند کے بعدنصیب اللہ مری بھی ناراض ہو گئے اورحکومتی اتحادی امیدواروں کوووٹ دینے سے انکارکردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگرارکان نے بھی یارمحمدرندکی حمایت کردی،ناراض ارکان کاکہناہے کہ مرکزی قیادت نے سینیٹ انتخابات کے فیصلے پراعتمادمیں نہیں لیا۔بلوچستان میں حکومتی اتحادی بی

این پی عوامی بھی حکومت سے ناراض ہے،بی این پی عوامی کے اسراراللہ زہری بھی سینیٹ انتخابات کی دوڑسے نکل گئے، اسراراللہ زہری کاکہناہے کہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجودوعدہ پورانہیں کیاگیا،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی بھی ووٹ دینے میں آزادہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us