ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی۔۔۔۔سربراہ پاک فضائیہ کاایسااعلان جس سے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئیں


اسلام آباد(نیوزدیسک)سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔پاک فضائیہ کی جانب سے اسلام آباد ائیر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب کی گئی ۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور

خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج سے فضائیں گونج اٹھیں۔ طیاروں کے فلائی پاسٹ نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔
بھارت کو 27 فروری 2019 کو اپنی مرضی کے مقام اور وقت پر جواب دینے والے طیارے جب فضا میں بلند ہوئے تو ساری نگاہیں آسمان کی طرف اٹھ گئیں۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سابق سربراہان اور غیر ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے حوالے سے خصوصی ڈاکیومنٹری بھی نشر کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تحت ہماری

افواج نے بہترین دفاع کیا، پاک فضائیہ کے پلائٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان ایک پر امن ملک ہے، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کو ملک کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار رہنا ہوگا، اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us