پاکستان خطے میں امن کا داعی ،کسی نے بھی جارحیت کی تو۔۔۔وزیراطلاعات نے بڑااعلان کرڈالا


اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارے شاہینوں نے 27فروری کو دشمن کو دن میں تارے دکھائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہاکہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شب خون مارنے والے دشمن کو دن میں تارے دکھائے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

وزیراطلاعات و نشریات نے مزید کہاکہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us