جاتی سردی پھر لوٹ آئی ۔۔۔۔ بارشیں ہی بارشیں !محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنادی


اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں آج چترال، مردان، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا، بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں

پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us