لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تنازعہ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ہمارا نام نہ لیں ، ہمارے اداروں کو نہ الجھائیں تو ہم عمران خان کیخلاف لڑائی میں غیر جانبدار رہیں گے ۔ نجم سیٹھی کا یہ موقف سینئر صحافی مرتضیٰ
سولنگی نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل، عمران خان، پاکستان کی جمہوریت ، گیلانی کی سینٹ میں گیم کا نتیجہ ، معاشی صورتحال، ایف اے ٹی ایف ،پاکستان اور بھارت کے درمیان برف کے پگھلاؤ سے متعلق گفتگو پر مبنی یہ شو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شیئرکیاجائے گا۔