جنرل ندیم رضاسے کس اہم ترین غیرملکی شخصیت نے ملاقات کرڈالی،دشمنو ں کی نیندیں اڑادینے والی خبرآگئی


راولپنڈی(نیوزڈسک)چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد کی ملاقات ،دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق عراق کے وزیر دفاع نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیڈ کوارٹرزکادورہ کیا جہاںانہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔آئی

ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دفاعی شعبہ میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیااور بین الاقوامی اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو کی ۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us