اسلام آباد(نیوزڈیسک)کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنا دیا ،قومی کرکٹر کو سزا میں چھ ماہ کا ریلیف مل گیا جبکہ ساتھ ہی 42لاکھ کا جرمانے کی سزا بھی سنا دی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹر عمر اکمل اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں عمر اکمل کی سزا چھتیس ماہ سے کم کرکے اٹھارہ ماہ کرنے کی اپیل دائر کی گئی تھی جس پر عالمی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے قومی
کرکٹرعمر اکمل کی سزاے ڈیڑھ سال کی بجائے ایک سال کردی ہے اس طرح عمر اکمل کو چھ ماہ کا ریلیف مل گیا ہے تاہم عدالت نے عمر اکمل کو 42لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔واضح رہے کہ عمراکمل پر پی ایس ایل فائیو کے دوران کھیلوں سے متعلق عالمی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔