کیاآپ اس تصویرمیں چھپے جانور کوتلاش کرسکتے ہیںجس میں بیشترافرادناکام رہتے ہیں؟


اوپر موجود تصویر میں ایک تیندوا چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کا ذہن اس تصویر کو دیکھ کر چکرا گیا ہے۔اس تصویر کو ایک ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹ کیا جس میں تیندوا پس منظر کی پہاڑیوں میں بالکل غائب ہوکر رہ گیا ہے۔اس

تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے صارف نے لکھا ‘کسی نے مجھے ابھی یہ بھیجی ہے اور تیندوے کو تلاس کرنے کا کہا ہے، مجھے تو لگا کہ یہ مذاق ہے مگر پھر میں نے تیندوے کو تلاش کرلیا، کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟’اس تصویر کو 27 ستمبر کو شیئر کیا گیا اور اب تک ڈیڑھ ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں افراد اسے تلاش کرنے کی کوشش میں اپنا سر کھجانے پر مجبور ہوگئے۔ماہرین کے مطابق تیندوے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے بہت خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے۔تیندوے افریقا، ایشیا، پاکستان اور ملائیشیا میں پائے جاتے ہیں جبکہ ان کی نسل کے جیگوار امریکا میں دیکھے جاسکتے ہیں۔مگر اس جاندار کو اپنی بقا کا خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ رہائش کے مقامات پر انسانی آبادیوں کا قیام

ہے۔تو آپ اوپر تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے؟ اگر نہیں تو اس کا جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us