کیاہمیں یہ کام کرنےسے پہلےشہرکی سڑکوں کوٹھیک نہیں کرناچاہیے؟ شنیرااکرم نے حکومت کوکس شہرکی سڑکیں ٹھیک کرنیکامشورہ دیدیا؟جانیں


کراچی (ویب ڈیسک )سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی شنیرا اکرم نے سندھ پولیس میں اسکیٹنگ فورس کو دیکھتے ہوئے کراچی کی سڑکوں کی مرمت کرنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا اکرم نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا ہمیں پہلے کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو ٹھیک نہیں کرنا چاہیے؟‘شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’سڑکوں

Advertisement

کی مرمت کے بعد ہی ہمیں اپنی پولیس میں اسکیٹنگ فورس کا اضافہ کرنا چاہیے۔‘سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کر رہی ہے۔واضح رہے کہ سندھ پولیس حکام نے ٹریفک جام میں اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے اسکیٹنگ فورس میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ابتدائی طور پراسکیٹنگ فورس 20 افراد پر مشتمل ہے، جس میں 10 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں۔یہ فورس ٹریفک جام اور مخصوص حالات میں اُن متاثرہ مقامات پر پہنچے گی جہاں ان کی ضرورت ہوگی۔پولیس حکام کے مطابق دنیا کے کئی ممالک میں اسکیٹنگ فورس پولیس اسکواڈ کا حصہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us