پی ایس ایل 6،آج کتنے میچ کھیلے جائینگے؟کونسی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ؟ شائقین کرکٹ کے کام کی خبر


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل سکس میں آج چار ٹیمیں مدمقابل ہو رہی ہیں، سرفہرست لاہور قلندرز کا نمبر پانچ ملتان سلطانز سے سہ پہر 3 بجے میچ ہو گا، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے جوڑ پڑے گا۔روشنیوں کے شہر میں کرکٹرز کی جگمگ جگمگ، پی ایس ایل سکس میں ایک روزہ آرام کے بعد آج کھلاڑی اِن ایکشن ہو رہے

ہیں۔ آج دو میچ شیڈول ہیں، جمعہ کے باعث دن تین بجے ٹیبل کی ٹاپ ٹیم لاہور قلندرز کا نمبر پانچ ملتان سطانز کے ساتھ آمنا سامنا ہو گا، زندہ دلان کی ٹیم نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی سمیٹی لیکن ملتان سلطاززکو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان نے کم بیک کرنے وِننگ ٹریک پر آنے کا عزم ظاہر کر دیا، کہتے ہیں تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں رات آٹھ بجے میدان میں اتریں گی۔ پشاور زلمی کو دو میں سے

ایک میچ جتنے کی نفسیاتی برتری حاصل ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی جیت کی تلاش ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us