حلقہ این اے 75میں دھاندلی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکم جاری کردیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75دھاندلی کیس میں الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ڈسکہ اورڈی پی او کو معطل کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔سینئر ملکی صحافی اورتجزیہ کار انصار عباسی نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ، سب ڈویژنل پولیس آفیسر کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ کمشنر ڈسکہ اور ریجنل پولیس آفیسر ڈسکہ کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔اس کے علاوہ کمشنر اور آر پی او کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور اور آئی جی پنجاب کو بھی جواب دہی کے لیے طلب کرلیا ہے۔

Advertisement



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us