تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی سینیٹ الیکشن بارے بہت بڑی خبر آگئی


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میںسینیٹ الیکشن کے تمام امیدواروں کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکنوکریٹس اورجنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔کامیاب ہونے والوں میں اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق عظیم

الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ساجدمیر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چوہدری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ سیف اللہ سرور نیازی اور مشاہداللہ خان مرحوم کےبیٹےافنان اللہ خان بھی بلامقابلہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ان تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us