اب گزار ہ نہیں ہوتا بجلی مہنگی ہے، سولر سسٹم ہی افورڈ کرسکتے ہیں شریف خاندان نے جاتی امرا کے محل بارے حیران کن فیصلہ کر لیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے نرخوں میں ہر آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ غریب اورکم آمدن افراد بجلی کےبلوں کی وجہ سے شدیدمشکلا ت کا شکار ہیںلیکن اب تو ملک کے اشرافیہ بھی بجلی کی موجودہ قیمت ادا کرنے کے متحمل نہیں ہوپارہے۔ بجلی کے بلوں سے تنگ شریف خاندان نے جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ

کے مطابق شریف فیملی نے سستی بجلی کے حصول کے لیے سولر سسٹم کے لیے لیسکو کو درخواست دے دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شریف فیملی نے جاتی امراء کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ شریف خاندان کی جانب سے سولر سسٹم سے سستی بجلی بنانے کے لیے لیسکو کو درخواست دی گئی جس پر نیپرا نے پانچ سو کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے سولر سسٹم پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین میٹرز کی تنصیب کی جائے گی، میٹرز کی تنصیب پر شریف خاندان اضافی بجلی لیسکو کو فروخت کر سکے گا۔خیال

رہے کہ بجلی کی قیمت میں آئے روز ہونے والے اضافے سے عوام میں بھی تشویش پائی جاتی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us