سارے خدشا ت دور ۔۔۔ عدالت نے سیف اللہ ابڑو کی قسمت کافیصلہ سنادیا،اپوزیشن اتحاد بھی حیران


اسلام آباد(نیو زڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے ٹیکنوکریٹ کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔الیکشن ٹریبونل کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوچکے ہیں اور وہ ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں۔سیف اللہ

ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی استدعا منظور کرلی اور انہیں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔واضح رہےکہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیے جانے پر شدید تحفظات سامنے آئے جس پر پی ٹی آئی نے ان سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا جب کہ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض ٹکٹ دیا گیا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us