میں کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی کیونکہ ۔۔۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کے بیان نے سب کو حیران کردیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کہتی ہیں کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بنانا چاہتی تھیں۔تیس سال قبل بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی روینہ ٹنڈن نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’میں کبھی بھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی کیونکہ میں ایک پُر اعتماد لڑکی نہیں تھی۔روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ’میں جب چھوٹی تھی تو ناخن

کھاتی تھی اور اسکول میں بیک بینچر تھی۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’جب لوگ مجھے دیکھتے تھے تو مجھے بہت عجیب لگتا تھا، میں لوگوں کا سامنا کرتے ہوئے بہت گھبراتی تھی اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اسکول میں اداکاری کی کچھ سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا تھا اور ہمیشہ مجھے مرکزی کردار ملا۔روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ’میں اسکول میں اداکاری تو کرتی تھی لیکن گھبراتی بھی بہت تھی۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے جب بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو پروڈیوسر اور ہدایتکار میرے والد کو کہتے تھے کہ یہ تو گھر کی بچی ہے، یہ تو باآسانی اپنا کیرئیر بنالے گیاُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرے والد نے مجھے کہا جو کرنا ہے اپنی محنت سے کرو اور میں نے اپنی لگن اور مہارت کی بنا پر ہی اپنا کیرئیر بنایا۔واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے 1995 میں چھایا اور پوجا نامی دو بچیوں کوگود لیا تھا جب کہ انہوں

نے 2004 میں فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹنڈانی کے ساتھ شادی کی تھی جس سے ان کے اپنے دو بچے بیٹی راشا اور بیٹا رنبیر ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us