یہ کن دو بھارتی اداکاروں کا بچپن ہے؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہد کپور آج اپنی 40 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور ان کی سالگرہ پر جہاں بالی وڈ فلم انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے وہیں ان کے سوتیلے بھائی اداکار ایشان کھتر نے بھی شاہد کپور کو منفراد انداز میں مبارکباد دی۔ایشان کھتر نے انسٹاگرام پر اپنی اور شاہد کپور کی حالیہ تصویر کے ہمراہ بچپن کی

تصویر شیئر کی جس میں شاہد کپور ایشان کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔تصویر کے ہمراہ ایشان کھتر نے شاہد کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نام ایک پیغام بھی شیئر کیا۔ایشان نے لکھا کہ زندگی کیسی ہے پہیلی ہائے ،کبھی تو ہنسائے کبھی یہ رلائے لیکن اس سب کے ساتھ میں ہمیشہ آپ سے پیار کرتا رہوں گا بڑے بھائی:سالگرہ مبارک۔خیال رہے کہ شاہد کپور بالی وڈ اداکار پنکج کپور اور نیلما عظیم کے صاحبزادے ہیں، نیلما نے پنکج کپور سے اس وقت طلاق لی جب شاہد کپور صرف 3 سال کے تھے جب کہ علیحدگی کے بعد شاہد

کپور اپنی والدہ کے ساتھ رہے۔بعد ازاں نیلما نے راجیش کھتر سے شادی کی جن سے ان کے دوبیٹے ہیں جن میں سے ایک ایشان کھتر ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us