سستی بجلی کیلئے حکومت کی ایک اور کامیابی ،بجلی کی قیمت 3روپے 73پیسے فی یونٹ ہوگی،جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیںگے


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سستی بجلی کیلئےعمران خان حکومت نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی ،250 میگا واٹ سالانہ بجلی پیداوارکے چار سولر منصوبوں پر کام شروع کیا جارہا ہے، ایک سولر پراجیکٹ میں بجلی کی قیمت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب نے اپنے بیان الحمدللہ ملکی وسائل سےبجلی پیداوارکااہم

سنگل میل عبورہوگیا، آج کل250 میگاواٹ کے 4سولر پاورپراجیکٹس کا فنانشل کلوز ہوگیاہے، ان پراجیکٹس سےملک میں 148ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور ان سولرپراجیکٹس سے سالانہ پیداوار 494.427 گیگا واٹ ہوگی ایک سولر پراجیکٹ میں بجلی کی قیمت تین روپے تیہتر پیسے فی یونٹ ہے۔ بقیہ تین پراجیکٹس میں بجلی کی قیمت تین روپے چھیاسٹھ پیسےفی یونٹ ہوگی، مسابقتی بولی اور متبادل توانائی ذرائع سے سستی بجلی کے منصوبے لارہے ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیرعمرایوب نے شمسی توانائی کے منصوبوں

کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمسی توانائی کے250میگاواٹ منصوبوں کی تکمیل خوش آئندہے، منصوبوں کی تکمیل کرنےوالی کمپنیاں مبارکبادکی مستحق ہیں۔گزشتہ ایک دھائی میں قابل تجدیدتوانائی منصوبوں پرانحصاربڑھاہے،قابل تجدیدتوانائی منصوبوں پرخصوصی توجہ دیےہوئےہیں، ملک میں دستیاب توانائی کےوسائل سےبھرپوراستفادہ اٹھاناچاہیے۔حکومت کا2025تک25فیصدقابل تجدیدتوانائی کےحصول کاہدف رکھاہے اور قابل تجدیدتوانائی کا2030کیلئے30فیصدکاہدف رکھاگیاہے، عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us