وزیراعظم عمران خان غم سے نڈھال ،قریبی ساتھی انتقال کرگئے ،جان کر آپ بھی آبدیدہ ہوجائینگے


اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے دو دہائیوں تک ساتھ رہنے والے پُرانے ساتھی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر ظفر زبیری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ظفر زبیری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ظفر زبیری کے انتقال کی خبر سُن کر افسوس ہوا۔انہوں نے بتایا کہ

ظفر زبیری کراچی کے ان کارکنوں میں سے ایک تھے جو دو دہائیوں تک ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔آخر میں انہوں نے ورثاء کیلئے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر و سابق چیئرمین و سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن سابق صدر انجینئر ظفرالدین زبیری 82برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئےظفر زبیری کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں ہوئی۔ سوگواران میں بیوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us